ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں10نومبرکو 40واں عظیم الشان مرکزی جلوس و جلسہٴ عیدمیلادالنبیﷺ

بسواکلیان: 6/اکٹوبر (کے ایس)حضرت شیر سوارؒ کی سرزمین کلیانی شریف میں جشن عید میلاد النبیﷺ بتاریخ 12ربیع الاول 1441ھ مطابق 10نومبر 2019ء بروز اتوار قلعہ بارگاہ حسین میں میلاد خوانی، فاتحہ خوانی کے بعد نماز ظہر 1:30بجے ادا کی جائیگی ساتھ ہی نعرہئ تکبیر کے ساتھ کلمہئ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے 40واں عظیم الشان جلوس کی روانگی عمل میں آئیگی۔

جگہ جگہ غلامانِ محمد مصطفیﷺ کا شاندار استقبال ہوتا ہوا مین روڈ سے گاندھی چوک پہنچ کر یہ جلوس جلسہء عام میں تبدیل ہو جائیگا۔ جلوس و جلسہ کی سرپرستی و نگرانی حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت تاج الاولیاء خواجہ سید تاج الدین شیر سوارؒ المعروف راجہ باگ سوارؒ کلیانی شریف فرمائیں گے۔

جبکہ قرأت کلام پاک جناب سید مجتبیٰ حسینی عالم جامعہ نظامیہ حیدرآباد مقیم گلبرگہ کی ہوگی اور الحاج حضرت خواجہ معین الدین صاحب سہروردی انجینئر چشتی نظامی شیر سواری نعت پاک سُنانے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات سے جلسہ کا آغاز کریں گے۔ جناب مولانا مفتی سید سراج الدین صاحب صدر نشین روضہ مشن اسکول بیدر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس مقدس جلسہ میں مایہ ناز عالم دین حضرت مولانا حافظ سید کلیم اللہ محمد محمد الحسینی بندہ نوازی صاحب سجادہ نشین آستانہئ ویچرانی شریف (کاشف پاشاہ) کا خصوصی خطاب ہوگا۔

جس میں مہمانانِ خصوصی حضرت الحاج سید شاہ احمد حسینی برادر سجادہ نشین کولم پلی صاحب مقیم گلبرگہ، حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب برادر سجادہ نشین گلسرم، حضرت الحاج سید شاہ نور الدین ابو صالح پیر پاشاہ صاحب قادری سربقاء سجادہ نشین درگاہ حضرت سید امیر الدین قادری ؒ کلیانی، حضرت شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ حضرت دادا پیرؒ بیدر، حضرت شاہ محمد انور  حسین قادری نظامی گدی نشین آستانہئ حضرت رکن الدین تولہؒ گلبرگہ، حضرت سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی بندہ نوازی (رحمت بابا) صاحب حیدرآباد، حضرت سید شاہ مختار پاشاہ توکلی سجادہ نشین درگاہ انب روضہ ؒشاہ پور، حضرت سید شاہ تنویر عالم قادری الموسوی شیخ الحلقہ بارگاہ موسویہ ؒ حیدرآباد، حضرت سید شاہ عین اللہ حسینی افتخاری نبیرہ حضرت وطن ؒ حیدرآباد، حضرت الحاج حافظ شیخ احمد علی شاہ صاحب افتخاری کلیانی، حضرت سلطان علی شاہ مرزائی صاحب کلیانی، جناب حامد اکمل صاحب ایڈیٹر ایقان اکسپریس ڈیلی گلبرگہ، جناب محمد خواجہ پاشاہ صاحب انعامدار معتمد تنظیمی انجمن ترقیئ اردو شاخ گلبرگہ اور جناب مظہر احمد قادری صاحب گرمٹکالی گلبرگہ ہونگے۔

مرکزی میلاد کمیٹی مجلس فیضان حضرت شیر سوارؒ، خلفاء و مریدین حضرت افضلؔ پیرؒ  و نظامی ویلفر سوسائٹی بسواکلیان ضلع بیدر کرناٹک کے زیر اہتمام تمام کارگردگیاں انجام دی جائینگی۔ واضح رہے کہ اس جلوس و جلسہ کی بنیاد حضرت خواجہ ابوالحسن جاگیردار شاہ افضلؔ پیرؒ  غفران مآب سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت شیر سوارؒ المعروف راجہ باگ سوارؒ کلیانی شریف کے مبارک ہاتھوں سے ہوئی تھی جو آپ ؒکے مریدین ہی معاونین تھے۔

خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار سجادہ نشین نے امتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ اس میلاد النبیﷺ کے جلوس و جلسہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!