تازہ خبریںخبریںعالمی

اسرائیل امریکہ کی جاسوسی کر رہا ہے: اسرائیل سے ہمارےبہت اچھے تعلقات ہیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ جاسوسی کررہا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: 13 ستمبر-امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو ان رپورٹوں پر یقین نہیں ہے کہ جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی جاسوسی کر رہا ہے۔مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ روز صحافیوں سے کہا، “مجھے یقین نہیں ہے۔ نہیں، مجھے ایسا نہیں لگتا کہ اسرائیل امریکہ کی جاسوسی کر رہا ہے۔ میرے لئے اس پر یقین کرنا واقعی مشکل ہوگا۔اسرائیل کے ساتھ ہمارےبہت اچھے تعلقات ہیں‘‘ ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز تین سابق امریکی حکام کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ اسرائیل کے ایجنٹوں نے مسٹر ٹرمپ کی جاسوسی کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس کے قریب اور واشنگٹن میں بہت سے دیگر مقامات پر جاسوسی کے آلات لگائے ہیں۔میڈیا کمپنی ‘پولیٹیکو’ نے بتایا کہ دو سال پہلے بھی وہاں جاسوسی کے آلات ملے تھے لیکن کسی خاص تنظیم کو اس کے لئے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا تھا۔

پولیٹیکو میں جمعرات کو ایک خصوصی خبر میں مذکورہ الزام لگایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ’آئی ایم ایس آئی‘ جنہیں ’اسٹنگ ریز‘ بھی کہا جاتا ہے امریکی صدر کی رہائش گاہ اور واشنگٹن ڈی سی کے کچھ اور حساس مقامات کے قریب پائے گئے تھے۔یہ آلات موبائل فون سے ان کی موجودگی کا مقام، شناخت اور ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔امریکہ میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان ایلاڈ اسٹرهماير نے واشنگٹن میں جاسوسی کے آلات لگانے کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!