ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

ایس آئی او کا ریاستی سطح پر ‘کہانی نویسی مقابلہ’ کا اعلان، انعام اول کو 10ہزار روپیے نقد اور توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا

بیدر: برادر یاسین امین ضلعی سیکرٹری ایس ائی او بیدر کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ کرناٹک کی جانب سے گریجوئٹس،پوسٹ گریجوئٹس طلباءکےلئے ریاستی سطح کا اسٹوری رائٹنگ مقابلہ رکھا گیا ہے۔

اسٹوری رائٹنگ میں پہلا انعام 10,000/- روپیئے نقد اور سرٹیفیکیٹ،دوسرا انعام 7,000/- روپیئے نقد اور سرٹیفیکیٹ اور تیسراانعام 5,000/-روپیئے نقد اور سرٹیفیکیٹ دیاجائیگا۔ایسے طلباءجو گریجوئیشن ،پوسٹ گریجوئیشن اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کررہے ہوں اس میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

اسٹوری رائٹنگ مقابلہ کے شرائط اس طرح سے ہیں۔ طالب علم کی جانب سے جوکہانی لکھی جائیگی وہ طالب علم ہی کی تخلیق کردہ ہو، اور ایک طالب علم سے ایک ہی اسٹوری قبول کی جائیگی۔ کہانی انگریزی،کنڑا اور اُردو زبان میں لکھی جاسکتی ہے۔کہانی کا کوئی عنوان مقرر نہیں کیا گیا ہے ،طالب علم اپنی لکھی ہوئی کہانی کا عنوان مقرر کرسکتے ہیں۔کہانی کم از کم 800الفاظ پر مشتمل ہو زیادہ کی کوئی قید نہیں ہے۔

کہانی بھیجنے والے طالب علم اپنا نام،پتہ،کالج کا نام ،اسٹوڈنٹس آئی ڈی کارڈ کی زیراکس کاپی اور موبائل نمبر ضرور لکھیں۔کہانی سافٹ کاپی کی شکل میں PDFفارمیٹ میں بھیجی جاسکتی ہے یا صفحات پر تحریر کردہ کہانی دئے گئے پتہ پر بھیج سکتے ہیں۔کہانی کے جملہ حقوق آرگنائزرس کے حق میں محفوظ ہونگے اور ججس کا فیصلہ حتمی فصلہ ہوگا۔

کہانی لکھ کر بھیجنے کا پتہ کلچرل ڈپارٹمنٹ ،ایس آئی او کرناٹک #7 SRK گارڈن ،جیاءنگر ایسٹ بنگلور 560041 ہے۔جبکہ سافٹ کاپی storydept2019@gmail.com پر میل کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کےلئے موبائل نمبر 8050101458,9663810718 پر ربط کیاجاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!