تازہ خبریںخبریںعالمی

دنیا میں معاشی ترقی کے لیے ترکی ماڈل کا راج ہو گا: ترک صدر ایردوان

صدر طیب رجب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر دنیا میں امریکہ اور یورپ کی معیشتیں مکمل طور پر تباہ بھی ہو جائیں تو ترک عوام تمام شعبوں میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا یہ ترکی ماڈل ہے۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ایک لاکھ نئے ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا میں معاشی ترقی کے لئے اب ترکی ماڈل کا راج ہو گا۔ترک صدر نے کہا کہ فرانس ہمیں انسانیت کا سبق نہ دے کیونکہ فرانس کی اپنی تاریخ خون انسانوں کے خون سے بھری پڑی ہے۔ الجیریا میں فرانس نے دس لاکھ اور روانڈا میں 80 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا۔

صدر ایردوان نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ ہمارا مسئلہ ترک عوام سے نہیں ایردوان سے ہے۔ ایردوان کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے۔ مسٹر میکرون آپ کا وقت یوں بھی کم رہ گیا ہے۔ آپ تو اقتدار سے جانے والے ہیں۔ آپ ترکوں کو تاریخ کا سبق نہ دیں بلکہ اپنی تاریخ کا مطالعہ کرو۔ فرانسیسیوں نے لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔ ترکی نے حالیہ کچھ دنوں میں لیبیا میں فرانس نے ہزاروں افراد کو قتل کیاانہوں نے کہا کہ دشمن دہشت گردی، دباوٗ اور اقتصادی ہتھکنڈوں سے ترکی کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن ترک عوام دشمن کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ترک صدر نے کہا کہ فرانسیسی صدر ترکوں کو انسانیت کا درس نہ دیں۔ ہم عثمانیوں کی حیثیت سے جب ان علاقوں میں پہنچے تو اپنے ساتھ امن، ترقی اور خوشحالی لے کر گئے۔ ہم وہاں انسانیت لے کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی ایردوان کے عروج کی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ ہماری ہر پالیسی ترکی کے روشن مستقبل کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!