ضلع بیدر سے

جامع مسجد بیدر میں 11/ربیع الاول کو سالانہ جلسہٴ عام جشن میلادالنبیؐ میں شرکت کی اپیل

بیدر: 5/نومبر (وائی آر) حسب روایت عملدرآمد قدیم تاریخی جامع مسجد محمدآباد بیدر شریف میں 11/ربیع الاول مطابق9/نومبر 2019؁ء بروزہفتہ، بعدنماز عشاء سالانہ خصوصی عظیم الشان جلسہ عام ”جشن میلادالنبیؐ“ منعقد کیاجارہاہے۔

اس متبرک جلسہ کو ممتاز عالم دین مصباح المفسرین حضرت علامہ سید شاہ اعظم علی صاحب صوفی القادری صد رکل ہند جمیعت المشائخ حیدرآباد، حضرت علامہ مفتی قاری محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد کے علاوہ دیگر علمائے دین کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔

مشاورتی کمیٹی کے ذمہ داران نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت جلسہ میں وقت پر تشریف لائیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔ یہ اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جناب شاہ قادر پاشاہ قادری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!