بیدرمیں میلادالنبی ؐ پردوائیں مفت حاصل کریں: حکیم احمد محی الدین ربانی
بیدر: 5/نومبر (وائی آر) صوفی احمد محی الدین ربانی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مرزائی خلیفہ مجاز حضرت شیخ المشائخ جامع السلاسل صوفی سیدمرتضیٰ علی پاشاہ حسینی المعروف صوفی افسرپاشاہ حسینی قبلہ سجادہ نشین بارگاہ شمس الدین غازی حسینی چشتی عثمان آباد (مہاراشٹر) ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر گردے میں پتھری اور معدہ کے السر کی دوا مفت تقسیم کریں گے۔
احمدمحی الدین ربانی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ مایوس العلاج مریض جو گردہ کی پتھری اور معدہ کے السر سے پریشان ہیں، قیمتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بے ضرر دواؤں سےمفت استفادہ کرسکتے ہیں۔
روزانہ دواملنے کے اوقات صبح8بجے تا10بجے رات ہے لیکن مفت تقسیم کی جانے والی دوا 10/نومبر بروزاتوار صبح 8بجے سے شام 6بجے تک حکیم صاحب کے مکان موقوعہ منیارتعلیم، تخت کرمانی کے بازو، آرکے نیوٹریشن، منیارتعلیم بیدر یاپھر محلہ رواہل گلی، گلشن فنکشن ہال بیدر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 9391702494 / 6363944151 سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔