Uncategorized

فوجی تربیت یافتہ نوجوان بےروزگار ہونگے تو جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں: چھتیس گڑھ CM

وزیر اعلیٰ چھتیس گرھ بھوپیش بگھیل نے فوجی بھرتی اسکیم اگنی پتھ پر سوال اتھاتے ہوئے کہا ’’آپ مستقل ملازمت کے لئے بھرتی کیوں نہیں کر رہے؟ آپ نے گزشتہ 23 سالوں سے بھرتی نہیں کی۔ نوجوان 4 سال کے بعد جب بڑی تعداد میں بےروزگار گھر پہنچیں گے تو آپ انہیں پولیس کی نوکری دیں گے؟ ان کا کیا ہوگا جو پولیس میں شامل نہیں ہو سکیں گے؟‘‘

بگھیل نے مزید کہا ’’وہ سیکھیں گے کہ بندوق کس طرح چلائی جاتی ہے۔ آپ معاشرہ کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟ آپ کا ارادہ نیک نظر نہیں آتا۔ اگر آپ لوگوں کو بیچ راہ سے لاکر سماج میں چھوڑ دیں گے، تو وہ گروہ بنا کر جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!