ریاستوں سےمہاراشٹرا

کرلا میں میڈیکل سروس سوسائٹی کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

کرلا: 4/نومبر- میڈیکل سروس سوسائٹی کرلا یونٹ نے سدھ بھاؤنا منچ کرلا اور جماعتِ اسلامی کرلا کے تعاون سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں چھ ماہر ایم ڈی ڈاکٹر سمیت مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا اِس موقع پر فارما کمپنی والے بھی ساتھ تھے ۔ دو سو ستّر مریضوں کی جانچ کی گئی اور نسخے تجویز کیے گئے۔

یہ کیمپ نیو مل روڈ کے شیواجی کریڈا پیلیس نامی ہال میں رکھا گیا تھا۔ کیمپ میں میڈیکل سروس سوسائٹی کے ذمہ دار ڈاکٹر افروز اور سدھ بھاؤنا منچ کے زمہ دار جناب اجیت سنگھ موجود تھے ۔ کیمپ کے انعقاد میں مقامی سماجی کارکن نیلیش موریہ صاحب کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

مقامی لوگوں نے کیمپ کے انعقاد پر مثبت تاثرات پیش کئے۔ بالخصوص مختلف عقائد کے ماننے والے بین المذاھب اِتحاد کا سماج کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم بہت ہی خوش آئند ہے اور مستقبل میں سماج میں آ نے والی خوش گوار تبدیلی کا مظہر بھی ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!