ضلع بیدر سے

بیدر: سیلنگ اینڈ پی او پی ڈیزائن دوکان کا افتتاح

بیدر: 16/ فروری (اے این) محمد عرفان ولد عبد الصمد درگاہ اشٹور بیدرکی پریس نوٹ کے مطابق گمپا رنگ روڈ بیدر میں سیلنگ اینڈ پی او پی ڈیزائن دوکان کاافتتاح مفتی افسر علی نعیمی ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس موقع پر انہوں نے دوکان کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس دوکان کو ترقی عطا فرمائے اور نظر بد سے بچائے، جبکہ محمد عرفان کے عزیز و اقارب نے انہیں مبارک باد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر عبد الصمد، محمد افروز، محمد اکمل،عبد القادر، عبد الجبار، محمد نظام اور دیگر موجود رہے، محمد عرفان نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!