ضلع بیدر سے

علیم انجم ایڈوکیٹ کے اچانک انتقال پرامیرمقامی جماعت اسلامی، بسواکلیان کاتعزیتی بیان

بسواکلیان: یکم نومبر(اے این ابی) جناب علیم انجم ایڈوکیٹ کے اچانک انتقال پرامیرمقامی جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان نے اپنےگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےایک اتعزیتی بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ "ہر متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے” ( قرآن) جناب علیم انجم ایڈوکیٹ، کارکن جماعت، کے انتقال کی اطلاع ملی ۔ انا للہ و انا الیہ رجعون.

موصوف جماعت کے قدیم کارکن، عید گاہ انتظامی کمیٹی کے صدر، شرعی پنچایت کے جوائنٹ سکریٹری اور جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے قدیم ممبر تھے، نظم و ضبط، اجتماعات، تنظیمی و شرعی پنچایتی، نشستوں میں وقت کی پابندی آپ کی شخصیت میں رچ بس گئی تھی۔ کتابوں، رسالے اور اخبارات کا پابندی سے مطالعہ کرتے تھے۔

برادران وطن میں دعوتی کام اور ملت کے اصلاحی وسماجی کاموں میں بڑی دلچسپی سے شریک ہوتے تھے۔
برادران وطن کو اسلام کا پیغام پہنچانے کے لیے گزشتہ رمضان میں تعلقہ بسواکلیان کےکھیڑا بی میں "مسجد درشن ” پروگرام کے لئے آپ کے ہمراہ جانا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعوتی، سماجی کوششوں کو قبول فرمائے۔ آپ نے اپنے کثیر العیال خاندان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی تھی۔

انتقال کے بعد آپ کی اوالعزم شریک حیات نے اپنے بچوں سے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں آپ تمام نماز اور صبر کو تھامے ہوئے میرا ساتھ دو۔اللہ تعالیٰ نے پہلے بھی ہماری مدد کی ہے آج بھی ہماراحامی و ناصر اللہ ہی ہے۔ یہ کہتے ہوئے نماز جمعہ کی تیاری کرنے کے لئے اپنے بچوں سے کہا۔

اللھم اغفرہ وارحمہ و ادخلہ فی الجنہ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جماعت و ملت کو نعم البدل عطا فرمائے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!