مرزا فرحت اللہ بیگ کی صاحبزادی اشرف جہاں کا انتقال
گلبرگہ / بنگلور: 16/فروری (ایچ ایس) اُردو کے صاحب طرز مزاح نگار مرزا فرحت اللہ بیگ مرحوم کی صاحبزادی محترمہ اشرف جہاں صدیقی زوجہ احمد اللہ صدیقی مرحوم کا آج شام 4بجے بنگلور میں ان کی رہائش گاہ پر بہ عمر 95سال انتقال ہوگیا۔ 16فروری کو بعد نمازِ عصر بنگلور کے قبرستان قدوس صاحب میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ مرحومہ اشرف جہاں صاحب، مولوی محمد علی صاحب مرحوم سابق وزیر ٹرانسپورٹ کرناٹک کی سمدھن تھیں۔رشتہ داران و خیر خواہان نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔