ضلع بیدر سے

یکم نومبرکو بیدرضلع کے 2افراد راجیواتسوایوارڈ حاصل کریں گے

بیدر: 29/اکٹوبر (وائی آر) کرناٹک حکومت نے یکم نومبر کو منائے جانے والے64ویں یومِ تاسیس کرناٹک کے موقع پر 64افراد کو راجیواتسو ایوارڈدئے جانے کا اعلان کیاہے۔ جن میں بیدر ضلع سے دوافراد کوامسال کاراجیواتسو ایوارڈ دیاجائے گا۔ پہلا نام ہارکوڈ کے ڈاکٹر چن ویر شیواچاریہ ہیرے مٹھ کاہے اور دوسرانام بھیم سنگھ سکھارام راٹھور کاہے۔

بسواکلیان اسمبلی حلقہ میں آنے والے ہارکوڈ مٹھ کے پیٹھا دھی پتی ڈاکٹرچن ویر شیواچاریہ کو ایوارڈ دئے جانے پر بسواکلیان کے رکن اسمبلی بی نارائن راؤ نے اپنی مسرت کا اظہا رکیاہے اور کہاہے کہ ایک پجاری کو ایوارڈ دئے جانے سے ایوارڈ کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

ڈاکٹر شیواچاریہ نے ادب، تعلیم، مذہب، معاشرہ، فن اور داسوہا جیسے میدانوں میں کافی کام کیاہے۔ایوارڈ ان خدمات کاصلہ ہے۔کل جیسے ہی ایوارڈ کا اعلان کیاگیا رات میں بسواکلیان مستقر پر جشن کاسماں دیکھاگیا۔ شیواچاریہ کو ایوارڈ دئے جانے کے اعلان پرسابق رکن اسمبلی ایم جی مولے بسواکلیان نے بھی اپنی مسرت کا اظہار کیاہے۔

ایوارڈ کے لئے نامزد دوسرے فرد بھیم سنگھ سکھارام راٹھور کا تعلق بھی بسواکلیان تعلقہ کے ہامونگر (ایکلورو تانڈہ) سے ہے۔ بنجاروں کے بھجن گانے والے، کنڑا کے جانپد گیت اور بھجن گیت کے علاوہ ناٹک میں رول اداکرنے والے،اور ناٹکوں کے ڈائرکٹر بھیم سنگھ، گذشتہ 4دہائیوں سے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔

مسٹر راٹھور نے بتایاکہ حکومت نے اس ایوارڈ کے لئے مجھے منتخب کیاہے۔ جس سے مجھے بے انتہا مسرت ہوئی۔ جس کے سبب مجھے اس میدان میں مزید مشقت اور ریاض کرنے کے لئے حوصلہ ملاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!