ڈاکٹرچندویرشیواچاریہ کے57ویں یومِ پیدائش تقاریب کی تیاریوں کاآغاز
بسواکلیان: (کے ایس) 9/نومبر کو سموودھیابھون تھیر میداان میں ڈاکٹر چند ویر شیوا چاریہ کے 57ویں یومِ پیدائش کی تیاریوں کاآ غازہواہے۔ اس موقعہ پر ہزاروں کی تعد اد میں بیرونی ریاستوں سے مہمانان کی شرکت متوقع ہے۔ اسی ضمن میں ایچ کے بی کے ڈی بی ہال تپرانت میں ایک خصوصی میٹنگ رکھی گئی.
جس میں سابق ریاستی وزیر راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی کانگریس (آئی) ہمناآباد، بی.نارائن راؤ رکن اسمبلی بسواکلیان، یشودھا نیلکنٹھ راتھوڑ تعلقہ پنچایت صدر، گونڈو ریڈی زیڈ پی ممبر، بابو ہنا نائک اور دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ 8اور 9نومبرکو دو روزہ یومِ پیدائش کا جشن منایا جائیگا۔جس میں استقبالیہ کے طور پر سابقہ رکن اسمبلی یم.جی.مولے، بسوراج اٹور، ارجن کھوبا، راج شیکھر پاٹل ہمناآباد رکن اسمبلی،بی نارائن راؤ،بھگونت کھوبا ایم پی، پربھو چوہان بیدر ضلع انچارج منسٹروغیرہ موجود ہونگے۔
سوریہ کانت سوامی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مختلف انتظامات کی ذمہ داری بی نارائن راؤ رکن اسمبلی بسواکلیان کو سونپی گئی ہے۔