چکبالاپور: لکچررس کی قلت مسئلہ پر حکومت سے نمائندگی کی جائے گی: ایم ایل اے
چکبالا پور: 2/ فروری- شہر کے سرکاری جونیئر کالج میں کالج ڈے کا انعقاد کیا گیا تھا جسکا افتتاح بدست رکن اسمبلی وی.منی اپا عمل میں آیا.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے شہر کے جونئیر کالج گرلس کالج کا باضابطہ آغاز ہوگا.رکن اسمبلی نے مزید کہا کے ریاست کے سرکاری پی یو سی کالجوں میں لکچرروں کی قلت ہے ٹھیک اسی طرح شہر کے سرکاری جونئیرکالج میں بھی لکچرروں کی قلت ہے اس مسلئہ کو سلجھانے کے لئے حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔
رکن اسمبلی نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ محنت و لگن سے پڑھ لکھ کر اپنے والدین کا نام روشن کریں تاکہ انکی خواہشات پورا ہوسکے معاشرے میں موجود تمام طبقے کے لوگ اپنے اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انکا مستقبل تابناک بنائیں.
تحصیلدار ایم.دیانند نے کہا کہ طلبا موبائل کو غلط استعمال کرنے سے اجتناب کریں یہ وہ آلہ ہے طلبا کی زندگی کو تابناک اور برباد کرسکتا ہے انٹرنیٹ کے اچھےفائدے بھی اور غلط بھی طلبا اچھے کے لئے موبائل فون کا استعمال کرنے کے لئے زور دیا.پی یو محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر این.سیتارام ریڈی نے بھی خطاب کیا.
اس موقع پر کالج کے پرنسپل آنند,تعلقہ سرکاری ملازمین یونین کے صدر کے.این.سباریڈی,سرکاری ہائی اسکول کے میر معلم رویندرا, لکچررس منی راجو,وینکٹ شیوا ریڈی,لکشمیا, شیواریڈی,جی.ٹی .سرینیواساچاری, مدھو سدھن, کونسلر کرشنا مورتی,مہمان لکچررس شمع,پشپا,تیجسونی ودیگر موجود تھے.کالج کے طلبا نے رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔ (رپورٹ: ایم .اے.عبدالوہاب)