ضلع بیدر سے

ڈاکٹرچن ویرشیواچاریہ ہیرے مٹھ، کرناٹک راجیواتسو ایوارڈ کے لیے منتخب

بسواکلیان: 29/اکٹوبر (کے ایس) کرناٹک حکومت نے 64ویں یومِ تاسیس کرناٹک کے موقع پر 64افراد کو راجیواتسو ایوارڈ دئیے جانے کا اعلان کیاہے۔ جن میں بسواکلیان اسمبلی حلقہ میں آنے والے ہارکوڈ مٹھ کے پیٹھا دھی پتی ڈاکٹرچن ویر شیواچاریہ کو ایوارڈ دیے جانے پر بسواکلیان کے رکن اسمبلی بی نارائن راؤ نے اپنی مسرت کا اظہا رکیاہے اور کہاہے کہ ایک پجاری کو ایوارڈ دیئے جانے سے ایوارڈ کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ مٹھ میں سالانہ تقریبا دو کتابوں کا اجرا کیا جاتا ہے اب تک بتایا جا رہا ہے کہ مٹھ سے تقریبا 83 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں اس سال سوامی جی کے 57 واں جنم دن کی مناسبت سے بسواکلیان میں بنائے جانے کی تیاریاں بڑے زور وشور سےجاری ہیں۔ ساتھ ہی اس اعلان سے تعلقہ بسواکلیان میں ایک خوشی کی لہر دیکھی گئی۔

ڈاکٹر شیواچاریہ نے ادب، تعلیم، مذہب، معاشرہ، فن اور داسوہا جیسے میدانوں میں کافی کام کیاہے۔ایوارڈ ان خدمات کاصلہ ہے۔ جیسے ہی ایوارڈ کا اعلان کیاگیا بسواکلیان مستقر پر جشن کاسماں دیکھاگیا۔ شیواچاریہ کو ایوارڈ دئے جانے کے اعلان پرسابق رکن اسمبلی ایم جی مولے بسواکلیان نے بھی اپنی مسرت کا اظہار کیاہے۔

سوامی جی کانام آنے پر جنم دن سمیتی کے ممبران نے بسویشور چوک بر جشن کا ایک سماں باندھا، جس میں ایک دوسرے کو مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے دیکھے گئے۔اس موقعہ پر سوریہ کانت، راج کمار دی گاؤں، پربھو لنگا، چندرکانت، سوامی نارائن پور ڈاکٹر بسواراج سوامی کے علاوہ دیگر کئی افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!