ضلع بیدر سے

بسواکلیان: ڈینگو سے پریشان ہیں عوام، اراکینِ بلدیہ اوررکن اسمبلی بھی ہیں خاموش!

بسواکلیان: تعلقہ کےعلاقوں میں سو سے زائد ڈینگو مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو عمرگہ، گلبرگہ، لاتور، حیدرآباد وغیرہ بیرون ریاستوں کو جاکر مجبوراًعلاج کرنا پڑرہا ہے۔ جسکی وجہ سے غریب عوام پریشانیوں سے دوچار ہیں۔

لیکن ابھی تک سی ایم سی اور منتخبہ اراکین بلدیہ ااور رکن اسمبلی بی نارائن راؤ نے اسکے تعلق سے کوئی کاروائی نہیں کی۔عوام سرکاری مشنری ور منتخبہ ذمہ دار نمائندے کی عدم توجہ پر ناراض ہیں۔اور بتایا گیا کہ اس مہلک ڈینگو مرض سے تین بچے فوت ہوگئے۔

اس خصوص میں اعظم خان سوشل ورکر نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بسواکلیان کے ذمہ دار عہدے دار اور ایم ایل اے اور اراکین بلدیہ ایسے سنگین حالات میں غریب عوام کا ساتھ چھوڑ دئیے ہیں۔ اور الیکشن کے وقت وہ عوام کے پاس ووٹوں کے لئے رجوع ہوتے ہیں۔ لیکن ایسے نازک گھڑی میں کوئی کام انجام دینے سے خاصر ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ فوری طور پر رکن اسمبلی کو متاثرہ محلہ جات کا دورہ کرکے ذمہ دار افسران اراکین بلدیہ کو متحرک کریں تاکہ غریب عوام اس مہلوک ڈینگو بخار سے نجات حاصل کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!