ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ میں بلڈ گروپ جانچ کیمپ کا انعقاد

میراروڈ: 7/فروری(ایس ایم ایس) جماعتِ اسلامی میراروڈ نے یوتھ ونگ میراروڈ کے اشتراک سے بلڈ گروپ جانچ کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔  کیمپ کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اپنا بلڈ  گروپ معلوم نہیں ہوتا  ہے اور کسی ہنگامی صورتحال میں اگر انہیں خون کی ضرورت پڑتی ہے یا خود خون کا عطیہ کرنا چاہتے ہوں تو ایسی صورت میں اپنا بلڈ گروپ معلوم رہنا ضروری ہوتا ہے،اسی   ضرورت کے پیشِ نظر اس کیمپ کو منعقد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جماعت نے میراروڈ میں  بلڈ ڈونرز فورم قائم کیا ہے اور اس کے ذریعے سماج کی ایک بڑی ضرورت خون کی بروقت فراہمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس بلڈ ڈونرز فورم سے پچاس لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ یہ کیمپ جماعت اسلامی کے دفتر اسلامک سنٹر پر رکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!