سی ای او بیدرنے نالیوں کی جانچ کی
بیدر: 24/اکٹوبر (وائی آر) ضلع پنچایت سی ای او گیانندر گنگوار نے 23/اکٹوبر کو بیدر شہر میں پہنچ کر نالیوں کے کام کاجائزہ لیا۔ قدیم شہر میں نالیاں بھرجانے سے نالیوں کاپانی گھروں میں داخل ہونے کی شکایت کی گئی تھی۔ ہردن کا یہ مسئلہ ہے کہہ کر عوام نے بتایاتھا۔ باولیوں میں فضلہ درآنے کی بات بھی بتائی گئی تھی۔ جیٹنگ مشین کے ذریعہ افسران نے جائزہ لیا۔
جہاں کہیں اس طرح کے مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی ہدایت سی ای او نے افسران کودی۔ کئی ایک مکانات میں یوجی ڈی کنکشن نہ رہنے کی خبر ملنے سے سی ای او نے کہاکہ نالیوں کی اسکیم کو اہمیت دیں۔ عمومی جو مسائل ہیں انہیں فوری حل کیاجائے۔ اور شکایات حل ہوں۔ وارڈ نمبر 7میں 24X7پینے کے پانی کی اسکیم کا خصوصی طورپر جائزہ لیاگیا۔ مکانات پہنچ کر پانی آرہاہے یا نہیں جائزہ لیاگیا۔ یہاں بتایاگیاتھاکہ ہر دن پانی نہیں مل رہاہے۔ کنکشن کئے جانے سے تمام کو پانی مل سکتاہے۔ جہاں کہیں پانی نہیں مل رہاہے وہاں کی شکایات کاجائزہ لے کر کام کرنے کی ہدایت سی ای او نے دی۔
پانی نہ آنے کی خبر: وارڈ نمبر7کے کئی مکانات کے سامنے پینے کاپانی نہ آنے کی بات غلط تھی۔ پینے کاپانی نالیوں میں چلے جانے پر جرمانہ عائد کرنے افسران نے انتباہ دیا۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے پرشانت پی آر اور دیگر افسران موجودتھے۔یہ خبرسرکاری ذرائع نے دی ہے۔