جانوروں کو امراض سے بچانے لازمی طورپر انجکشن لگوائیں: ڈاکٹر پون
بیدر: 24/اکٹوبر (وائی آر) جانوروں کو پیراور منہ کی بیماری سمیت دیگر امراض سے بچانے کے لئے کسان لازمی طورپر انجکشن لگوائیں۔ یہ بات جانوروں کے طبی افسر ڈاکٹرپون نے کہی۔ بھالکی تعلقہ کے وروٹی (بی) دیہات میں محکمہ افزائش مویشیاں کے تحت جانوروں کو منہ اورپیر کی بیماری سے بچانے کے لئے دئے جارہے انجکشن کے پروگرام میں وہ خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے مزید بتایاکہ جانوروں کو سال میں دودفعہ یہ انجکشن دینا چاہیے۔ جس کے سبب یہ مرض ختم ہوگا۔ یہ قومی پروگرام ہے تمام افراد تعاون کریں۔ بخار، منہ کے پاس پھٹ جانا، لعاب کا بہنا، پیر میں لنگ، وغیرہ منہ اور پیر کی بیماری کی علامات ہیں۔ کسانوں کو اس طرف توجہ دینا چاہیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنگمیش، ڈاکٹر امر ڈی، جانوروں کی جانچ کے اروند، جوشی، شیوکمار، دلیپ، انیتا، معاونین مانک، مدھوکر، دیویندر، گرام پنچایت صدر مہادیوہلسور، پی ڈی او بسواراج پرشٹی، وجے کمار اور دیہات کے افراد موجودتھے۔