بیدرضلع بیدر سے

کرناٹک: ریاستی حج کمیٹی کا صدر منتخب ہونے پر محمد عبدالرؤف کچہری والے کو مبارکباد

بیدر: 26/جون (اے ایس ایم) سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے محمد عبدالرؤف کچہری والے کو ریاستی حج کمیٹی کا صدر منتخب ہونے پر تمام عہدیداران و اراکین انجمن خادم الحجاج بیدرکی جانب سے انہیں مبارکباد اور تہنیت پیش کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ جناب عبدالرؤف کچیری والے ایک عرصے سے انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے رکن بھی ہیں اور وہ اس حیثیت سے بیدر کے عازمین حج کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ تقریباً 8/سال پہلے وہ ریاستی حج کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اور اس حیثیت سے بھی انہوں نے کافی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

عبدالرؤف کچہری والے یقیناایک حرکیاتی قائد ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل ایکزیکٹیو ممبر بھی ہیں اور اب تو وہ ریاستی حج کمیٹی کے چیر مین بھی بن چکے ہیں۔ اس لئے امید کی جاسکتی ہیکہ وہ نا صرف بیدر بلکہ ساری ریاست کرناٹک کے عازمین حج کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ اور ضلع بیدر کے عازمین حج کے ایک دیرینہ خواب کی تعبیر ضلع حج ہاؤس کی شکل میں انکی صدارت میں پوری ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!