ہمناآباد: محلہ نور خان اکھاڑہ کے قدیم نالہ کی صفائی کے کام کا آغاز
ہمناآباد: 24/اکٹوبر (ایس آر) ہمناآباد کے محلہ نور خان اکھاڑہ وارڈ نمبر سولہ میں موجود قدیم نالہ جسکی صفائی پچھلے کئی سالوں سے انجام نہیں دی گئی تھی جسکے باعث بارش کا پانی آس پاس کی دوکانوں میں داخل ہو رہا تھا اور یہاں پر کاروبار کرنے والے کاروباری احباب کو نقصان کا سامنہ کرنا پڑ رہا تھا.
جب اس بات کی اطلاع وارڈ نمبر سولہ کے رکن بلدیہ محمد افسر میاں کو ملی تو انہوں نے فوری طوری پر بلدی حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے اس قدیم نالہ کی صفائی کرنے کو کہا،انکی ہدایت پر بلدیہ کے سینٹری انسپکٹر رام داس،جو نئیر انجئنیر شیکاپّا،چیف آفیسر شمبھو لنگ دیسائی،نے اپنے ماتحتوں کے ساتھ ملکر نالہ کی صفائی کا کام شروع کیا۔قدیم نالہ کی صفائی کا کام شروع ہونے پر اہلیان محلہ نور خان اکھاڑہ نے محمد افسر میاں سے اظہار تشکر کیا ہے۔