محمد سہیل احمد منصوری صدرایس آئی او بگدل یونٹ منتخب
بیدر: 16/ جنوری (اے این بی) محمد سہیل احمد منصوری کو ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بگدل یونٹ منتخب کیاگیا۔برادر محمد سہیل احمد منصوری رواں میقات (سال دوم) جنوری تا ڈسمبر 2020 کیلئے منتخب ہوئے۔ اس سے قبل مقامی یونٹ کے سکریٹری رہ چکے ہیں۔شہر گلبرگہ میں منعقدہ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی برادر محمد فہیم الدین آرگنائزنگ سکریٹری نے کی۔
بعد اذاں صدر مقامی کی نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ جن میں محمد عاکف الدین (یونٹ سکریٹری)، محمد تقی الدین (ناظم بیت المال) شیخ محسن (ناظم ہفتہ واری اجتماع)، محمد ندیم صابر (کیمپس سکریٹری) عبدالرشید و معاون شیخ محسن(ناظم شعبۂ دعوت)، محمد زبیرپاشاہ ( ناظم شعبۂ نشرو اشاعت) محمد آصف ،محمد ولی الدین، محمد شاکر، طلحہ شرجیل (آئی سی سی ٹیم) محمد ذکی الدین ( لائبریرین) محمد مقیم (آفس سکریٹری) محمد مختار احمد (اسٹوڈنٹس سنٹر) کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ایس آئی او ایک طلباء تنظیم ہے جو الہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کیلئے طلبہ و نوجوانوں کو تیار کرنے کا مشن رکھتی ہے۔ یہ اس تنظیم کا مقصد ہے اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کئی دہایِوں سے مسلسل جدو جہد کے ساتھ ملک کے طول وعرض میں کام کر رہی ہے۔ یہ اطلاع محمد زبیرپاشاہ ناظم شعبۂ نشر و اشاعت ایس آئی او بگدل یونٹ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے دی۔