رویندرسوامی کا SC سرٹیفکیٹ مسترد کیا جائے، ڈی سی بیدرسے دلت تنظیموں کامطالبہ
بیدر: 24/اکٹوبر (وائی آر) کرناٹک راجیہ دلت سنگھر ش سمیتی بید رکے بیانر تلے دلت طبقہ کی مختلف تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بیدر کو 23/اکٹوبر کو ایک ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایس سی فہرست میں پہلے سے بیڑا جنگم اور بڑگا جنگم دوطبقے شامل ہیں۔لیکن ان طبقات کاسہارالے کر لنگایت (سوامی) طبقہ کے رویندر ولد کل لیا سوامی نام کے ایک موصوف نے ایس سی سرٹیفکیٹ حاصل کیاہے۔یہ سرٹیفکیٹ غلط طریقے سے جاری کیاگیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہمارامطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر بیدراور اے سی بیدر کوچاہیے کہ وہ کورٹ جائیں اور ان کے سر ٹیفکیٹ کو مستر دکروائیں۔کیونکہ وہ موصوف ایس سی نہیں ہیں۔ لنگایت سوامی ہیں۔ یادداشت میں مزید کہاگیاہے کہ سال 2007-08کو وارڈ نمبر19 کی جنرل سیٹ سے رویندر سوامی نے بلدیہ کاانتخاب لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل کے بلدیہ کے الیکشن میں اسی وارڈ سے انھیں ہار کامنہ دیکھناپڑاتھا۔ 2016اور2017میں رویند رسوامی نے اس بات کی بھی کوشش کی کہ انھیں ایس سی سرٹیفکیٹ ملے لیکن بیدر تحصیلدار نے سرٹیفکیٹ نہیں دیا کیونکہ وہ ایس سی میں نہیں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دوتین تحصیلدار وں نے ان کی درخواست کو نامنظور کیاتھا۔ اور اد (بی)اسمبلی حلقہ جو ایس سی محفوظ ہے۔ یہاں سے اسمبلی الیکشن لڑنے کے لئے رویندرسوامی نے 24/اپریل 2018کو اپناپرچہ ئ نامزدگی داخل کیاتھا۔25/اپریل 2018کی اسکورٹنی میں ان کاپرچہئ نامزدگی مستر دہوگیا۔کیونکہ وہ ایس سی نہیں تھے۔ لیکن آج ان صاحب کے دستاویزات مثلا آدھارکارڈ، الیکشن ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ تینوں کے اوپر بیڑا جنگم ذات تحریر کی گئی ہے جبکہ ان دستاویزات پر ذات تحریر نہیں کی جاتی۔ جو غیرقانونی طریقہ ہے جس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ان صاحب کے والد کل لیا سوامی بی اے ایل ایل بی وکیل ہیں اور بیدر کورٹ میں وکالت کی پریکٹس کرتے ہیں۔یادداشت پر فرنانڈیز ہپل گاؤں، اومیش کمار سوراڑی کر، راجکمار مولبھارتی، بابوپاسوان، چندرکانت نراٹے، ارون پٹیل،راجکما ربن نیر، سری پد راؤ دینے، یشپال بورے، ایم پی مدالے، امبادا س گائیکواڑ، پردیپ ناٹیکر، ابھی کاڑے، راجکمار واگھمورے، بابوراؤ کوٹھا، پرکاش بلانڈے، دھنراج کولار، نرسنگ سمراٹ، روی بھسانڈے، شیوکمار تنگا، مکیش ساچر، اویناش دینے، روی واگھمورے وغیرہ کے دستخط ہیں۔ اس بات کی اطلاع جناب راجکمار مولبھارتی نے اپنی دستخط سے جاری ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔