ضلع بیدر سے

مسلسل 9/گھنٹے میں قرآن شریف کی تکمیل، طالب علم محمد توقیر نے بنایا نیا ریکارڈ

بسواکلیان: 21/اکٹوبر (کے ایس) ادارہ دارالعلوم ابراہیمیہ محلہ شاہ حسین بسواکلیان کے ہونہار طالب علم محمد توقیر بن شہاب الدین صاحب بہار اورریہ نے بہت ہی خوش الحانی اور سلیس انداز میں ورتل القرآن ترتیلا کا مکمل رعایت کرتے ہوئے اپنے استاد مولاناغفران حسین القاسمی و دیگر اساتذہ اور معلمین کرام کو مسلسل 9گھنٹے میں بغیرغلطی کے ایک ہی نشست میں قرآن شریف تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر مدرسے کے ناظم حافظ محمد عمران صاحب حسینی اساتذہ طلباء اور اہل انتظامیہ میں ایک خوشی کی لہر پھیل گئی، ہونہار طالب علم اور مدرسے کے حق میں بھی دعا کی گئی۔ اس موقعہ پر مدرسے ہذا اور ہونہار طالب علم کے اس شاندار مظاہرے پر نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے طلباء ومدرسہ کی ترقی کے لیےدعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ محمد توقیرکایہ غیر معمولی اور شاندار مظاہرہ نے شہر بسوا کلیان میں ایک منفرد پہچان اور اور اپنے آپ میں ایک نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ جس کی ہر جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!