گلبرگہ: 27/اکتوبرکوجماعت اسلامی ہند، گلبرگہ کا ایک روزہ دعوتی اجتماع عام
گلبرگہ: جماعت اسلامی ہند، گلبرگہ کے مطابق 27/اکتوبر 2019 بروز اتوار مطابق 27 صفر المظفر 1441ھ صبا گارڈن فنکشن ہال، ہاگرگہ کراس، رنگ روڈ میں دو نشستوں پر مشتمل ایک روزہ دعوتی اجتماع عام منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماع میں درس قرآن جناب ساجد سلیم صاحب کا رہےگا، ابتدائی کلمات جناب محمد مظہرالدین پیش کریں گے۔ غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے موضوع پر جناب عظمت اللہ خان مخاطب کریں گے۔ اسی نشست میں ایک عنوان پر جناب سید تنویراحمد، بنگلور ‘خدا تجھے کسی طوفان سے آشنا کردے’ موضوع۔ پر خطاب کریں گے۔
نشست کے دوسرے مرحلے میں مایوسی کفر ہےعنوان پر درس حدیث محمد یوسف خان پیش کریں گے جبکہ این آر سی، ایم پی اے، طلاق ثلاثہ، ماپ لنچنگ اور سٹیزن ایمیڈمنٹ بل پر پینل ڈسکشن ہوگا، جس کے ریاپورٹر سید تنویر احمد رہیں گے، جبکہ پینلسٹس میں ڈاکٹر محمد حبیب الرحمن، جناب ،عبدالقدوس، جناب محمد ضیاء اللہ اور ایڈوکیٹ عبدالمقتدر رہیں گے۔ سید تنویر ہاشمی امیرمقامی گلبرگہ کااختتامی خطاب ہوگا۔
اس موقع پر سید تنویر ہاشمی امیرمقامی جماعت اسلامی ہند، گلبرگہ نے تمام برادران ملت وخواتین سے معہ دوست احباب اورعزیز و اقارب کے ساتھ شرکت کی گزارش کی ہے۔