ضلع بیدر سے

کے ڈی پی اجلاس میں افسران تازہ رپورٹ پیش کریں: وزیر پربھو چوہان

بیدر: 26/ستمبر (وائی آر)تمام ضلع افسران اپنے دائرے میں آنے والے دفاتر پہنچ کر وہاں کے کام کا جائزہ لیتے رہیں۔ یہاں طئے کردہ تمام کام کے ڈی پی معیاد کے اندرون پورے ہوں۔ کے ڈی پی اجلاس میں تمام محکمہ جات کا جائزہ لینا ہوگا چاہے اس کے لئے اجلاس کاوقت زیادہ ہوجائے۔ یہ بات محکمہ افزائش مویشیاں اور ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان نے کہی۔ وہ آج 26/ستمبر کو ضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں ضلع سطح افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ کے ڈی پی اجلاس کی معیاد کے اندرون کام اگر نہیں ہوتاہے تو نوٹس جاری کرنے کاوزیر نے انتباہ دیا۔ انھوں نے افسران سے کہاکہ وہ ضلع کی ترقی میں تعاون کریں۔

صفائی پر زور: وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ہم سب کو سوچھ بھارت اسکیم پر عمل کرناہے۔ آنے والے 2/اکٹوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر بیدر ضلع پوری طرف صاف ستھرا”سٹی“ہونا چاہیے۔ پلاسٹک مکت بیدر ہو۔ یہ پیغام ضلع کے تمام گرام پنچایت، تعلقہ پنچایت تک پہنچادیاجائے۔ تمام اسکولوں تک پیغام پہنچے۔ تمام اطراف واکناف تک بھی پیغام ارسال کرنے وزیر پربھوچوہان نے ضلعی افسران اور خصوصاً سوچھ بھارت مشن کے نوڈ ل افسران کو ہدایت دی۔ خودکشی کیسیس میں معاوضہ اداکیاجائے۔ زرعی محکمہ کے جوائنٹ ڈائرکٹرکو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پردھان منتری کسان اسکیم اور زرعی محکمہ کی تمام اسکیمات کی تشہیر کواولیت دی جائے۔ پردھان منتری کسان اسکیم کے تحت ضلع کو 31کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے۔ 10خودکشی کیسیس میں سے 7کیسس میں معاوضہ ادا کیاگیاہے۔

خریدی مراکز کھولے جائیں: زرعی مارکیٹ کے افسر نے اجلاس کو بتایاکہ مونگ اور ارد کے خریدی مراکز کھولنے حکومت نے ہدایت دی ہے۔ ا س ضمن میں 30مراکز کھولے جائیں گے۔وزیر نے ہدایت دی کہ کسانوں کو آسانی بہم پہنچانے زیادہ سے زیادہ مراکز کھولے جائیں۔
10دن کی مہلت: ضلع کے تمام اطراف میں صاف پینے کے پانی کی یونٹ کس حال میں ہیں؟اس کی رپورٹ دینے وزیر نے دیہی پینے کے پانی محکمہ کے افسر شیواجی کو 10دن کی مہلت دی ہے۔

جانچ جاری رہنے کی رپورٹ دی جائے: بیدر میں 24×7پینے کے پانی کی اسکیم فیل ہوچکی ہے۔ یوجی ڈی کے کام ناقص ہوئے ہیں۔ ان دونوں کام کی جانچ کا مطالبہ رکن قانون ساز کونسل رگھوناتھ ملکاپورے نے کیاہے۔ متعلقہ افسران کو وزیر نے ہدایت دی کہ سمیتی تشکیل دے کر اس سے متعلق جانچ ہو۔

بلدیہ کادورہ: بلدیہ بیدر میں کام ٹھیک طرح سے نہیں ہورہاہے اس کی شکایت عوام نے کی ہے۔ یہ درست ہونا چاہیے۔ میں عنقریب بلدیہ بیدر کادورہ کرکے اس کی جائزہ لوں گا۔
ہاسٹل کے جائزہ کی رپورٹ کی تاریخ دی جائے: رہائش کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ایوارڈ کی رقم میں اضافہ کیاجائے۔ یہ مطالبہ ایم ایل سی اروند ارلی نے کیا۔ اس ضمن میں دورہ بھی ہو۔ وزیر نے کہاکہ وہ سماجی بہبود، اقلیتی بہبود اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے محکمہ جات کے زیرانتظام چلنے والے ہاسٹلس کا دورہ کریں گے یہ بات انھوں نے افسران کو بتائی۔

عوام کو جوابدہ ہوں: 10دفعہ فون کرنے کے بعد بھی کو ئی جواب نہیں ملتا۔ اوراد تعلقہ میں 400 برقی پولوں کے گرجانے پر بھی وہ کام نہ کرنے کی شکایت عوام نے پیش کی ہے۔ وزیر موصوف نے جسکام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اچھا کام کریں۔ عوام کوجوابدہ ہوں۔ اس طرح کام کرنا درست نہیں۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی کام کاجائزہ لیاگیا۔ اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!