ضلع بیدر سے

تمباکو اور گٹکھا تیارکرنے والے نوآباداور کولار صنعتی علاقوں کاافسران نے کیادورہ

بیدر: 18/اکٹوبر(وائی آر)بیدر کے صنعتی علاقوں میں غیرقانونی تمباکواور گٹکھاکی تیاری کو لے کر کی جانے والی شکایت پر ضلع صنعتی مرکز کی جوائنٹ سکریڑی سریکھا منگولی کی قیادت میں مختلف افسران کی ٹیموں نے 17/اکٹوبر کو نوآباد اور کولار صنعتی علاقوں میں واقع تمباکواور پان مسالہ تیار کرنے والی یونٹوں کاہنگامی دورہ کرتے ہوئے اس کی جانچ کی۔

اس موقع پر صنعتی مرکز کی جوائنٹ ڈائرکٹر نے نوآباد صنعتی علاقے میں غیر معیاری یونٹوں کو بند کرنے کی ہدایت دی۔ اور یونٹ کے مالکان کو نوٹس جاری کرنے سمیت کئی ایک ہدایات جاری کیں۔ نوآباد صنعتی علاقے میں آرکے پروڈکٹ، انوپما فیبرکس، کولار صنعتی علاقے میں فارمر فوڈ پروڈکٹس ویر ہاوزنگ، ریگر انڈسٹری، ایوری ڈے پروڈکٹس، ایچ ایم ایس انجینئرنگ ورکس صنعتی مرکز کادورہ کیاگیا۔ وہاں تیار ہونے والی اشیاء کاجائزہ لیاگیا۔ لائسنس،ریکارڈ، لائٹ کا بل، مزدوروں کی حاضری سمیت مختلف امور جائزہ میں شامل رہے۔

مقامی افراد کو روزگار: ان یونٹوں میں دیگر ریاستوں کے مزدوروں کی کافی بڑی تعداد تھی۔ افسران نے کارخانوں میں 80فیصد مقامی افراد کو روزگار دینے اصول بتائے۔ اور مالکان کو اس کی ہدایت دی۔ اس موقع پر KIADBافسر ٹی ایچ پرکاش، کرناٹک راجیہ ماحولیات کنڑول بورڈ کے ماحولیاتی افسر منجپا، محکمہ صحت کے ضلع غذائی تحفظ افسر ڈاکٹر شیوشنکر بی، فوڈا ینڈ سیول سپلائز محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر بابو ریڈی، نیوٹاؤن پولیس پی ایس آئی گرو پاٹل، ضلع صنعتی مرکز کے معاون ڈائرکٹر ناگراج، جسکام کے ستیش ہباڑکر اور دیگرموجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!