ضلع بیدر سے

آج بیدرمیں SIO کی کانفرنس، مسجد کے امام صاحب نے طلبہ اور نوجوانوں سے کی شرکت کی اپیل

بیدر: 18/اکٹوبر (وائی آر) 19/اکٹوبر بروزہفتہ SIO کی کانفرنس بیدر کے بریدشاہی فنکشن ہال، نزد امبیڈکرسرکل پر صبح 10بجے رکھی گئی ہے۔ طلبہ اور نوجوانوں سے اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ یہ بات آج بعدنماز جمعہ مسجد مولاعلی، پنجہ شاہ بیدر کے امام جناب ریاض قریشی نے بتائی۔انھوں نے تحریری اپیل کو پڑھ کرسناتے ہوئے کہاکہ کل ہونے والی اس کانفرنس میں ایس آئی اواورجماعت اسلامی ہند کے مقامی اور ریاستی ذمہ دار خطاب کریں گے۔

اسی طرح انھوں نے اس بات کا بھی اعلان کیاکہ مدرسہ مدینتہ العلوم، منیارتعلیم بیدر میں 400طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کا خرچ 6لاکھ روپئے ہے۔اہلیان بید رمدرسہ کا مالی تعاون فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!