ضلع بیدر سے

ریسرچ اسکالر میناکشی نے پانی میں کیمیکل کی مقدار پر کیا بڑا خلاصہ

بسواکلیان: 17/اکٹوبر (کے ایس) گلبرگہ یونیور سٹی سے پی ایچ ڈی کی طالب علم میناکشی (Meenakshi Kopinder) نے Dam Mustapur تعلقہ بسواکلیان کے پانی پر اپنی جانچ جنوری 2015تاڈسمبر 2017تک کی۔ ڈاکٹر میناکشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس 2سالہ عرصے تک ہر ماہ ڈیم کی چاروں سمت سے پانی لے کر اس پرکیا۔ جس میں 14 فیزیکو کمیکل پیرامیٹرٹسٹ (Physico-Chemical para meter test)کیا جو کہ پانی میں کیمیکل کی مقدار معلوم کر نے کیلئے کیا جاتا ہے oxygen, cardondioxide, nitrate, nitrite, bicarbonate, carbonate, calcium, magnicium phosphate, کا ٹسٹ کیا گیا۔

جس میں nitrate, nitrite, phosphate, BOD & CODیہ ۵ کیمیکل زیادہ مقدار میں پائے گیا، آکسجن کی مقدار بہت کم نظر آئی اور Zooplanktons کسی بھی سمت نظر نہیں آئے جو تازہ پانی میں پائے جاتے ہیں۔ان کی 2سالہ تحقیقی مطالعہ کے نتیجے میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ پانی Medium Polluted ہے۔

ہم اس پانی کو تازہ پانی یا آلودہ پانی نہیں کہ سکتے۔ بیل بکریوں کو نہلا کر، تیراکی کے لئے استعمال کرکے اورفیکٹری کا پانی اس میں بہا کر اس پانی کو آلودہ کیا جارہا ہے۔اگر پانی کو آلودہ ہو نے سے روکا جائے تو یہ پانی استعمال کے قابل ہوسکتا ہے، اس کیلئے استعمال میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔ موجودہ جو پانی مصطاپورے ڈیم سے عوام کو جو سپلائی کیا جارہا ہے یہ پانی پینے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ناہی زراعت کیلئے براہ راست استعمال نہیں کر سکتے۔ اس پانی کو استعمال میں لانے والے فلٹر کے نظام ہے لیکن اس کوبھی بہتر کیا جائے جو بالکندے میں نصب ہے۔ یہ معلومات عوام کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

یاد رہے چولکی نالا ضلع بیدر کا ایک دریا ہے۔ یہ نالا بسواکلیان تعلقہ کے چوکی واڑی سے نکلتاہے۔ یہ ضلع بیدر میں km 42 کلومیٹر تک بہتا ہے اور دریائے کارنجا سے ملتا ہے۔ بعدازاں یہ ڈیم میں جمع ہوتا ہے، جو آبپاشی اور پینے کے پانی کے مقاصد کے لئے ضلع بیدر کے بسواکلیان تعلقہ کے مصطاپور گاؤں کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ڈیم کی ذخیرہ صلاحیت 0.93 ٹی ایم سی ایف فیٹ پانی ہے.

ڈاکٹر میناکشی گورنمنٹ ڈگری کالج گلبرگہ میں لیکچرار ہیں انہوں نے یہ ریسرچ ڈاکٹر زیبا پروین(پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ) کی زیر نگرانی میں کیا ہے۔ ڈا کٹر میناکشی کے اس مطالعے پر انہیں گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے Doctor of Philosophy in Zoology کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!