ضلع بیدر سے

ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کا دورہ بیدر

بیدر: 17/اکتوبر۔ جناب محمد عارف الدین صاحب معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ کرنائک اپنے دو روزہ دورہ 19۔ 20 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ اتوار ) بیدرتشریف لا رہے ہیں۔ موصوف کے ہمراہ جناب محمد یوسف کنی صاحب معاون امیر حلقہ، جناب ذاکر حسین صاحب ناظم علاقہ اور جناب محمد اکرم علی صاحب ناظم ضلع رہیں گے۔

پہلے دن 19 اکتوبر بروز ہفتہ محترم امیر حلقه 11بجے SIO کی جانب سے منعقد ہونے والی اسٹوڈنٹس کانفرنس، بریدشاہی فنکشن ہال میں شرکت فرمائیں گے، جہاں پر موصوف کا کلیدی خطاب ہوگا۔ اسی دن شام بعد نماز مغرب 30 :6 بجے سے علماء کرام کا ایک اہم اجلاس بمقام مسجد نور خان تعلیم بیدر میں منعقد کیا گیا، اسی طرح اس دن بعدنماز عشاء 8:30 بجے مسجد نور خان تعلیم میں نوجوانوں کی ایک نشست منعقد کی گئی ہے۔

دوسرے دن 20 اکتوبر بروز اتوار 11بجے معززین و عمائدین شہر کا ایک اجلاس مغل گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا ہے محترم امیر حلقہ ان تمام پروگرام کی نگرانی و صدارت کریں گے۔ موجودہ حالات میں امت کا کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے عنوان پرتبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ ارکان و کارکنان جماعت مردوخواتین کی علیحدہ علیحده میٹنگس ہونگی۔

محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے طلباء، علماء، نوجوانان اور معززین شہر سے اپنےمتعلقہ خصوصی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد عارف الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر سے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 948812003 :Mob

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!