ووٹرآئی ڈی ویری فکیشن سے متعلق بیدر کے دلہن دروازہ روڈ پر مفت لنک کی سہولت
بیدر: 16/اکٹوبر (وائی آر)بیدر شہر کے دلہن دروازہ روڈپر ووٹرآئی ڈی ویری فکیشن اور اس کو مفت لنک کی سہولت کے لئے مرکز قائم کیاگیاہے۔ یہ بات سید اسلم علوی نے بتائی۔ انھوں نے بتایاکہ 18/نومبرتک یہ کام چلتارہے گا۔بنیادی چیز ووٹر آئی ڈی کارڈ ہے اس کے ساتھ آدھارکارڈ، راشن کارڈ یا پھرلائسنس وغیرہ کو لنک کیاجائے گا۔
سید اسلم علوی کے علاوہ یہاں سید الطاف، سید عدنان، محمدذیشان، شیخ عمران، وسیم احمد، اِ رشاد احمد اور شاہ رخ احمد بھی اپنی مفت خدمات دے رہے ہیں۔ مردو خواتین کاایک ہجوم اس خدمت سے استفادہ کررہاہے۔ زائد تفصیلات کے لئے 6361005677 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔