ضلع بیدر سے

بیدر میں نئے پھلوں کی آمد، پھل ایک ہفتہ تک سستے رہ سکتے ہیں: فروٹ اسوسی ایشن

بیدر: 16/اکٹوبر (وائی آر) بیدر میں پھلوں کی آمد کاسلسلہ بڑے پیمانے پر شروع ہوچکاہے۔ انگور، چیکو، کیوی، جام وغیرہ جو گذشتہ مہینہ بھر سے کم ہی نظر آرہے تھے، ان پھلوں کی آمد شروع ہوچکی ہے۔بازار میں وافر مقدار میں دکھائی دینے والازیادہ پھل اس وقت سیب ہے۔ موز دوسرے نمبر پر آتاہے۔ انارکانمبر تیسرا ہے۔ موسمبی، تربوز، خربوزہ،انناس، پپیتہ اور سنترا بھی بازار میں نظر آرہے ہیں لیکن بڑے بیر، کے ساتھ ساتھ انجیر، ڈریگن وغیرہ کی آمد بھی شروع ہوچکی ہے۔

شہر کے نئی کمان میں واقع پھلوں کی دوکان کے نوجوان تاجراور ٹھیلہ بنڈی اسوسی ایشن کے صدر جناب محمدجنیدالدین نے بتایاکہ دسہرہ پر پھل مہنگے ہوگئے تھے۔ لیکن اس وقت پھلوں کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آئندہ ایک ہفتہ تک پھلوں کی قیمت کم رہے گی۔ جیسے ہی دیپاولی منانا شروع ہوگا، حیدرآباد اور سولہ پور سے پھلوں کی آمد میں کمی واقع ہوجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ بڑا آلو بخارا اور آم کی آمد بھی شروع ہوچکی ہے۔ آم کافی مقدار میں فروخت ہورہاہے۔ لیکن یہ تو دولت مندوں کی چونچلے ہیں۔ عوام تک کم قیمت میں پہنچنے والی چیز سیب اور موز ہے۔ اور اسی کی بہتات بھی مارکیٹ میں ہے۔

واضح رہے کہ جنیدالدین مختلف اوقات میں سرکاری اسپتال پہنچ کر غرباء میں فروٹ تقسیم کرتے ہیں اور اسی طرح ہر سال 12/ربیع الاول کو عوام میں فروٹ تقسیم کرتے ہیں۔ جبکہ عازمین حج کی روانگی کے موقع پر بھی ان کامفت اسٹال لگارہتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!