ضلع بیدر سے

مکتب عبدالرحمن کے طالب علموں میں تقسیمِ انعامات

ہمناآباد : 16/اکٹوبر (ایس آر) ہمناآباد کے مکتب عبدالرحمن میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی ذہانت کو جانچ نے کے لئیے ہر ماہ ایک امتحان لیا جاتا ہے جس میں کامیاب طالب علموں کی مزید حوصلہ افزائی کے لئیے انعامات سے نوازاجاتا ہے رواں ماہ طالب علموں کا امتحان لیا گیا، جس میں انعام اول ردافاطمہ بنت محمد اشفاق قریشی کو دیا گیا انعام دوم محمد سمیر بن محمد ابراہیم کو دیا گیا اور انعام سوم راحت بیگم بنت محمد الیاس قریشی کو دیا گیا دیگر تر غیبی انعامات حاصل کرنے والوں میں عائشہ بنت وصیل قریشی، زیباامرین بنت محمد آصف کو دیا گیا۔ اس خصوصی موقع پر مولانا محمد آنس مفتاحی،مولانا عبدالرقیب قاسمی صد مدرس مکتب عبدالرحمن کے علاوہ دیگر معزز احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!