کسان الائنس مورچہ کی جانب سے با اثر شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری
میدھا پاٹکر نے کیا کسان الائنس مورچہ کے ساتھ مورچے میں شریک ہونے کا اعلان
الائنس کے وفد نے میدها پاٹکر کے ساتھ ایک دھرنے میں شرکت کرکے کیا خطاب
ممبئی: 5/جنوری (ایس ایم ایس) کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کے مورچہ سے پہلے ممبئی کے سیکڑوں علاقوں میں دورے کرکے مورچہ کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آزاد میدان کے ایک تقریب جو میدھا پاٹکر کے زیرِ نگرانی بعنوان “گھر بچاؤ گھر بناؤ” منعقد کی گئی تھی۔ کسان الائنس مورچہ کے وفد نے بھی اس دھرنے میں شرکت کی اور اسٹیج سے کسان الائنس مورچہ کے ایک اہم ذمے دار اور جماعت اسلامی ہند ممبئی کے صدر عبد الحسیب بھا ٹکر صاحب نے اظہارِ خیال کیا۔
اِس دوران میدھا پا ٹکر صاحبہ سے کسان الائنس مورچہ کی جانب سے ہونے والے مورچہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ محترمہ میدھا پاٹ کر نے کسان الائنس مورچہ کے اس قدم کو خوب سراہا اور اپنی جانب سے بھی مورچہ کی کامیابی کے لئے کوشاں رہنے کی یقین دہانی کروائی۔
دوسری نشست صحت کی مختلف تنظیموں و افسران (کورونا واریر) کے ذریعے دیے جا رہے دھرنے میں شرکت کے ذریعے ہوئی۔اس دوران اُن کے مسائل میں شرکت اور اُسے حل کرنے کے لیے باہمی کوششوں کی بھی بات کی گئی۔علاوہ ازیں کسان مورچہ کے ساتھ کورونا واریر کے عملے نے بھی مل کر اجتماعی جد وجہد میں بھرپور تعاون کرنے کے تعلق سے آگہی کی۔ کسان الائنس مورچہ میں وفد کے طور پر عبد الحسیب بھا ٹکر صاحب کے ساتھ ساتھ فرید شیخ،سلیم بھاٹی،ودیا تائی،ممتاز شیخ،فیروز خان،اشرف خان وغیرہ موجود تھے۔