ضلع بیدر سے

خواتین کی تنظیم ”بزمِ غزالاں“کی سالانہ کارکردگی

بیدر: 16/اکٹوبر (وائی آر) خواتین کی تنظیم ”بزمِ غزالاں“ نے آج ایک خصوصی اجلاس مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں جناب اقبال النساء صدر بزم غزالاں کی زیر صدارت منعقد کیا اور ایک سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایاکہ 7/اکٹوبر 2018کو بزم غزالاں کے تشکیل جدید عمل میں آئی اور مختلف عہدیداران منتخب ہوئے۔ 10/اکٹوبر2018کو بیٹیاں تنظیم کی جانب سے بزمِ غزالاں کے نومنتخب عہدیداران کو تہنیت پیش کی گئی۔ طعام کااہتمام بھی کیاگیاتھا۔

14/اکٹوبر 2018کو بزمِ غزالاں نے 12معلمات کو تہنیت پیش کی۔ یہ وہ معلمات ہیں جنہیں محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے بیسٹ ٹیچرایوارڈ سے نوازاگیاتھا۔ اسی کے ساتھ روٹری کلب اور BIEبنگلور کے ڈپلومہ کورس میں کامیاب معلمات کو تہنیت پیش کی گئی۔ جناب امیرالدین امیر کی صحت یابی پر بھی انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ 25/اکٹوبر2018کو میلادالنبیؐ کی نسبت سے نعتیہ افسانچہ نگاری کامظاہرہ رکھاگیاتھا۔ جن میں مہمانان کے طورپر کنڑی قلمکار رینوکامٹھ اور مینکا پاٹل بھی مدعوتھیں۔ 9/نومبر کو ”یومِ اردو“ ہر سال کی طرح منایا گیا۔ سال نو2019کے موقع پر بھی ادبی نشست منعقد کی گئی۔ 22/جنوری 2019کو افروزجہاں اور سرورعرفانہ صاحبان کو تہنیت پیش کی گئی۔

17/فروری کو اقبال النساء صاحبہ کے وظیفہ حسن خدمت پر تہنیت پیش کی گئی۔ 10/مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ہنرمند خواتین اور دیگر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ 4/اپریل کو معراج النبی کے موقع پر تمام خواتین نے واقعہ ئ معراج اور فلسفہ معراج پر مضامین پیش کئے۔ 29/ستمبر کو ایک ادبی نشست پیش کی گئی۔ محترمہ نوشا دبیگم جنرل سکریڑی ’بزمِ غزالاں‘ نے بتایاکہ آئندہ کا منصوبہ بھی بنالیاگیاہے۔ جوعنقریب خواتین تک پہنچادیاجائے گا۔آج کی اس نشست میں شادی بھاگیہ اسکیم کے ختم ہونے کی افواہوں پر اپنی فکرمندی کااظہار کرتے ہوئے تنظیم نے مطالبہ کیاہے کہ یہ ایک عوامی اسکیم ہے اس اسکیم کوجاری رہنا چاہیے۔

اقلیتیں اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ ہندوستان میں جی سکتی ہے یہ حق دستور ہند نے دیاہے۔ کرناٹک کی بی جے پی حکومت کو چاہیے کہ وہ دستور کے مطابق اپنے کام انجام دیتے ہوئے عوام کو فائدہ پہنچانے والی اسکیمات جاری کرے۔ محترمہ اقبال النساء، وائفہ اشرف،معراج بیگم، ڈاکٹرمستقیم بیگم وغیرہ شریک ِ اجلاس رہیں۔ پروگرام کاآغاز دلشاد مہک کی تلاوت کلام سے ہوا۔ بزمِ غزالاں بیدر کے سرپرست جناب محمد امیرالدین امیر، نائب سرپرست محمدیوسف رحیم بیدری اور جناب عمربن علی نے انتظامات کی دیکھ بھال کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!