عبدالعظیم کرناٹک اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیرمین نامزد
بسواکلیان: 15/اکٹوبر(کے ایس) عبد العظیم صا حب کو کر ناٹک اسٹیٹ کے اقلیتی کمیشن کے چیر مین نا مزد کئے گئے۔ علاوہ ازیں عبدالعظیم کو وقف حج واوقاف کے کر ناٹک اسٹیٹ کے چیر مین بھی بنایا گیا ہے۔ عبدالعظیم صا حب سا بقہ میں ایم ایل Ex-Mlcرہ چکے ہیں اور اب حکو مت کر ناٹک نے انہیں وقف بورڈ کا چیر مین نا مزد کیا گیا ہے۔ مو صوف کا تعلق بنگلور سٹی سے ہے اور ایک عر صے سے وہ بی جے پی سے منسلک ہیں۔
ریا ستی بی جے پی سر کار نے انہیں حج و اوقاف کی ذمہ داری سونپی ہے۔ مو صوف اقلیت نواز اور بے لوث خدمات انجام دینے میں مشہور ہیں انکو اقلیتی کمیشن مقرر کر نے پر بیدر ضلع کے بی جے پی مینا رٹی مورچے کے صدر جناب الیاس ہمنا آبادی نے بنگلور میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہو ئے گلدستہ پیش کیا۔اور امید ظاہر کی کے مو صوف مینا رٹی کے مسا ئل کو حل کرنے کی کو شش کر ینگےاورتعلیمی اسکا لر شپ وغیرہ جاری کر نے کیلئے اپنا تعا ون عمل جاری رکھیں گے۔
یاد ہوگا کے گزشہ بی جے پی حکو مت میں انور مانپاڑی کو یہ ذمہ داری سو نپی تھی جو انہوں نے یہ ذمہ داری انجام دی تھی۔عبدالعظیم صاحب موجو دہ چیر مین سے بھی مسلم اقلیت نے اچھی امید یں وا بستہ رکھیں ہیں۔