ضلع بیدر سے

شہر بیدر میں مچھروں کی کثرت اور آوارہ کتوں کی بہتات سے پریشان ہیں عوام

بیدر: 16/ اکٹوبر شاہد علی صدر بیدریوتھ ایمپاورمنٹ ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق بیدر شہر میں ایک طرف مچھروں کی بڑھتی ہوئی کثرت سے ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف آوارہ کتوں کی وجہ سے بھی شہریان بیدر کوآئے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ کی جانب سے ان دونوں معاملات پر کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ اور حکام بلدیہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ ڈینگو جیسی بیماری میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ شہر کے ہر چھوٹے بڑے اسپتال میں مریضوں کی تعداد ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبا آوارہ کتوں کی کثرت نے بھی عوام کے لیے مزید پریشانیوں کا سبب بن چکی ہے۔ ایسے حالات میں بیدر یوتھ امپاورمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ایم سی کمشنر بیدر کوایک میمورنڈم دیا گیا۔ جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ بلدیہ بیدر جلد از جلد شہر میں مچھروں کو مچھر کش دوا کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ڈی ٹی پوٴڈر کا چھڑکاوٴ اور کتوں کی بڑھتی کثرت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اس موقع پر سید ظفر، بسوراج، شلوان، زبیر رضا، شاہ رخ، محمد مقتدر، وسیم، سیدصابر، محمدعقیل، شکیل، مصدق، محمد ریحان محمد فیاض و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!