خبریںقومی

جمعیتہ علمأہند، دارالعلوم دیوبند اور تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ : توگڑیا

اگر ملک کی آبادی میں اسی طرح سے اضافہ ہوتا رہا تو آنے والے 20سالوں میں مسلمانوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوجائےگی اور پھر نہ ہندو بچے گا نہ ہندو کا ہندوتوا۔

انترراشٹریہ ہندو پریشد یعنی عالمی ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے متنازع بیان دیتے ہوئے جمعیتہ علمأہند، دارالعلوم دیوبند اور تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امروہہ کے منڈی دھنورا میں بدھ کو منعقد’سمورپن ندھی‘ پرگرام میں ڈاکٹر توگڑیا نے حال ہی میں سعودی عرب میں تبلیغی جماعت میں لگائی گئی مبینہ پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے سعودی عرب نے ہندوستان کی تبلیغی جماعت پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور نہ ہی اس نے ہندوستان کی تبلیغی جماعت کا ذکر کیا ہے۔ سعودی عرب نے جس تنظیم کا ذکر کیا ہے وہ افریقہ کی تنطیم الاحباب ہے۔

توگڑیا نے مزید کہا کہ اگر ملک کی آبادی میں اسی طرح سے اضافہ ہوتا رہا تو آنے والے 20سالوں میں مسلمانوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوجائےگی اور پھر نہ ہندو بچے گا نہ ہندو کا ہندوتوا۔

انہوں نے مکمل اکثریت والی حکومت سے متھرا اور کاشی میں شاندار مندر کی تعمیرکرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظم ہندو مفاد میں کام کررہی ہے۔ اسی ضمن میں ہندوؤں کی مدد کے لئے ملک بھر میں ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

One thought on “جمعیتہ علمأہند، دارالعلوم دیوبند اور تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ : توگڑیا

  • شاہ ضیاء الاسلام کنج نشیں

    اسلام اور مسلمانوں کو جتنا دبانے کی کوشش کروگے وہ الحمد للللہ اتنا ہی زیادہ بڑھیگا….. حلال اور پاک چیزوں میں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے برکت رکھی ہے اور حرام اور ناپاک چیزوں میں برکت نہیں ہوتی اسلئے پاک اور حلال جانور کافی تعداد میں ہوتا ہے حالانکہ وہ ایک یا دو جنتا ہے مگر خنزیر، کتیا وغیرہ ناپاک جانور سات سے لیکر 15 تک جنتے ہیں اور آخر میں ایک بھی بڑی مشکل سے بچتا ہے…. کیونکہ اللہ نے ایسی برکت اچھی اور حلال چیزوں میں ہی رکھی ہے..

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!