خبریںریاستوں سےقومیمہاراشٹرا

نجیب احمد کی گمشدگی کے 3سال: ملک بھر میں ہوگا ایس آئی او کا احتجاج، گوونڈی میں نکالی جائیگی احتجاجی ریلی

ممبئی: خلیق الرحمٰن عبد العظیم، صدر ایس آئی او گوونڈی کے مطابق نجیب احمد (جے این یو) کے طالبِ علم کی اے بی وی پی کے غنڈوں کے ذریعے ہوئے اغوا کو پورے 3 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ دہلی یا مرکزی حکومت اب تک کسی نتیجے کی طرف پیش رفت نہ کر سکی ہے، جو ملک کے مرکزی ڈھانچے سے لیکر مقامی سطح تک شرمندگی اور پسپائی کی نظیر بن چکا ہے۔ نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس کئی کئی بار اپیل کر چکی ہے کہ اس ضمن میں کچھ دیانتدارانہ اور ایماندارانہ جواب اُنہیں موصول ہو سکے،لیکن مایوسی اور نااُمیدی کے سوا حکومت اور پولیس انتظامیہ کچھ بتا نہ سکی۔

اسی ضمن میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ( ایس آئی او گوونڈی) کی جانب سے احتجاجی ریلی منعقد کی گئی ہے۔ ریلی کا آغاز 15/اکتوبر دوپہر 4 بجے سے گوونڈی کے علاقے شیواجی نگر کے روڈ نمبر 4،جماعتِ اسلامی آفس (لائبریری) سے ہوگا،جو بعد میں بڑھتے ہوئے بیگن واڑی بس ڈپو تک پہنچے گا۔ریلی کے اختتام پر صدرِ حلقہ ایس آئی او جنوبی مہاراشٹرا کا خطاب بھی ہوگا۔

اہلیان گوونڈی اور قریبی مقامات کے ساتھیوں سے شرکت کی پُرخلوص التماس ہے۔کہ آئیں اور انصاف کے قیام اور نا انصافی کے خاتمے میں اپنا اپنا رول ادا کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!