بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان ’شاہین‘ کے پیش نظر گجرات میں ہائی الرٹ
بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان ’شاہین‘ کے پیش نظر گجرات میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اس طوفان کے انتہائی خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ طوفان تیزی کے ساتھ ہندوستانی ساحل کی جانب گامزن ہے۔
دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے گجرات میں 3 دنوں تک بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ گجرات کے ساحلی علاقوں میں 60 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔