تازہ خبریںخبریںقومی

مایاوتی نے مذہب تبدیل کرنے کا کیا اعلان! صحیح وقت کا ہےانتظار، کریں گی بڑا فیصلہ

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس کے لیے وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہیں۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر اس سلسلے میں قدم اٹھائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مذہب تبدیلی کا عمل ہوگا۔

مایاوتی نے یہ اعلان 14 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ناگپور میں انتخابی تشہیر کے دوران کیا۔ انھوں نے بابا صاحب امیڈکر کی طرز پر ہندو مذہب چھوڑ کر بودھ مذہب اختیار کرنے کی بات کہی۔ مایاوتی نے کہا کہ ’’مناسب وقت پر مذہب تبدیل کروں گی۔ میرے ساتھ بڑی تعداد میں قومی سطح پر مذہب تبدیلی کا عمل ہوگا۔‘‘ یہ اعلان کرتے ہوئے انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں بھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی طرح ہندو مذہب کو چھوڑتے ہوئے بودھ مذہب اختیار کروں گی۔‘‘

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ نے ناگپور کے اندورا میدان میں منعقد انتخابی جلسہ میں کہا کہ 14 اکتوبر 1956 کو بابا صاحب امبیڈکر نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ آج اسی دن (14 اکتوبر) کو میں بھی اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔ غور طلب ہے کہ بابا صاحب کے ساتھ اور ان کے بعد مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر درج فہرست ذات کے لوگوں نے بودھ مذہب اختیار کیا تھا۔ لیکن ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں یہ عمل دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔ مستقبل میں اگر مایاوتی یہ قدم اٹھاتی ہیں تو یقینی طور پر شمالی ہندوستان میں سماجی اور سیاسی طور پر اس سے ایک ہنگامہ سا برپا ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!