غزل
(کچھ کاروباری معزز ہستیوں کے نام)
میربیدری، بیدر۔ کرناٹک۔ بھارت 9845628595
ہندو، مسلم، باری باری ہیں
چہرے مہرے مَکّہ دھاری ہیں
شور اتنا ہے، دیں کے حواری ہیں
اور اندر سے کچھ سرکاری ہیں
دین ِحق کے کاروباری ہیں
باپ ہے چُپ، فرزند انکاری ہیں
خوش جگ میں وہ پاکر خواری ہیں
جیسے مرجھائی ترکاری ہیں
۔ق۔
شہر کے نامی کاروباری ہیں
دولت ماتا کے بھی وہ پجاری ہیں
داڑھی، ٹوپی، گھر کی باتیں سب
ماتا کے بھکت اِچّھا دھاری ہیں
نچلے ہاتھ ان کے ہیں، واقف ہوں
جانوں ”نا“ کس درجہ بھکاری ہیں
مانگتے غیر اللہ سے ہیں یہ لوگ
لکشمی کے لاریب پجاری ہیں
جنگل کا قانون نیا ہے میر
شیر، ببر بھی شاکاہاری ہیں