تازہ خبریںخبریںقومی

شہلا رشید نے انتخابی سیاست کو کہا الوداع، بطور سماجی کارکن رہیں گی متحرک

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی سابق طالبہ، جموں اینڈ کشمیر پیپلز موومنٹ کی لیڈر اور سماجی کارکن شہلا رشید نے سات مہینے میں ہی انتخابی سیاست سے توبہ کر لی ہے۔ اصل دھارے کی سیاست چھوڑنے کے بعد انھوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتی ہیں۔ رشید نے اس قدم کے پیچھے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخاب کے اعلان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت ان انتخابات کے ذریعہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتی ہے کہ کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے اور میں اپنے لوگوں پر ظلم برداشت نہیں کر سکتی۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!