ضلع بیدر سے

ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کوآدھارکارڈ سے منسلک کرلیں: محمد افسر میاں کی اپیل

ہمناآباد: 9/ اکٹوبر(ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کے رکن وسابق صدر بلدیہ محمد افسر میاں نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اہلیان ہمناآباد سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے ووٹر لسٹ میں موجود نام کو آدھا کارڈ سے جلد ازجلد منسلک کرلیں،اگر کسی شخص کے پاس آدھا کارڈ موجود نہیں ہے تو اسکی جگہہ پر پین کارڈ، ڈرائیونگ لائیسنسکے علاوہ کوئی بھی تصویر والے دستاویز پیش کرسکتے ہیں۔

اسکی آخری تاریخ 15آکٹوبر ہے۔اسکے علاوہ جو بھی لڑکے اور لڑکیا ں آٹھارہ سال کے ہوچکے ہیں وہ بھی اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرسکتے اور کسی کا نام غلط ہے تو اسکو بھی درست کرنے کا موقع ہے اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرلیں اور اپنے تمام دستاویزات کو جلد ازجلد درست کرلیں اگر اس کام میں کوئی کوتاہی برتی گئی تو بہت بڑے نقصان کا امکان ہے،۔

مرکزی حکومت نے آسام میں این،آر،سی کو لاگو کیا ہے،کرناٹک کی موجودہ حکومت بھی این،آر،سی، نافذ کرنے کی تیاری میں ہے اسکے لئیے ہم کو چاہئیے کے ہم خواب غفلت میں ہرگزنہ رہیں۔این،آر،سی سے خوف کھانے کی بجائے اپنے تمام دستاویزت کو درست کرلیں دستاویزات کو درست کرنے کا الیکشن کمیشن آف انڈیاء کی جانب سے ایک موقع فراہم کیا گیا ہے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔

محلہ نور خان اکھاڑہ میں مدرسہ نورالعلوم میں صبح 10سے شام 5بجے تک ووٹر لسٹ کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کا کام انجام دیا جا رہا ہے تمام اہلیان ہمناآباد اس موقع سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!