کانگریس نے کیا جموں و کشمیر میں بی ڈی سی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
کانگریس نے جموں و کشمیر میں ہونے جا رہے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارٹی صدر دفتر میں صحافیوں کے سامنے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے غلام احمد میر نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ یہ انتخاب صرف ایک ہی پارٹی کے فائدے کے لیے کروا رہی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو انتخاب کے اعلان کے بعد بھی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو پابندیوں کے بیچ نہیں رکھا ہوتا۔