ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قابضوں کو ہٹانے ہرممکنہ کوشش کی جائیگی: وزیر اوقاف پربھو چوہان

بسواکلیان۔9/ اکٹوبر(کے ایس) جناب الیاس صدر بیدر ضلع اقلیتی مورچہ نے کرناٹک میں وقف جائدادوں پر ناجائز قابضین کے قبضوں کو ہٹانے کے لئے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بیدر میں بھی بہت سارے مقامات پر وقف جائدادوں پر لوگ قبضہ کرکہ NA-LAYOUT پر رہائش پذیر ہیں۔ لہٰذا بحیثیت وزیر اوقاف انچارج منسٹر ضلع بیدر پربھو چوہان کے سامنے کرناٹک اور بیدر ضلع کے وقف جائدادوں کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔

جس پر پربھو چوہان نے ان سے کہا وقفف کے متعلق آپ لوگ میری رہنمائی کریں اور جو بھی ناجائز قبضے ہیں انکو نکالنے کے لئے دُنیاوی دستاویزات مہیا کریں۔ میں ایسے ناجائز قابضوں کو نکالنے کی کوشش کرونگا۔ پربھو چوہان اپنے آبائی وطن بونٹی موضع تعلقہ اوراد ضلع بیدر موجود تھے۔اور انہوں نے بتایا کہ ااقلیتی اموار کے جتنے بھی بنیادی مسائل ہیں اُسکو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔

جناب الیاس صدر بیدر ضلع اقلیتی مورچہ نے بتایا کہ کارنجا ڈیم سے گھوڑواڑی شریف کو پانی سربراہ کیا جائے۔اور ساتھ ساتھ انہوں نے حالیہ میں ہلسور تعلقہ میں چند افراد کی جانب سے وقف جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کا ذکر کیا۔اور بتایا کے وقفہ وقفہ سے وقف بورڈ کے جائدادوں کو قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اُسکو روکا جائے۔

اس موقع پرعادل مغربی سابقہ اقلیتی مورچہ ضلع بیدر بی جے پی، اشفاق پٹیل نندگاؤں، رجب علی، دستگیر صاحب، سید افضل،اور دیگر موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ گھوڑوااڑی کے تالا ب کو خصوصی بجٹ کے ذریعہ اسکو تعمیر کیا جائے۔تاکہ گھوڑواڑی کو آنے والے زائرین کو صاف پانی مہیا ہوسکے۔اور انہوں نے گھوڑڑواڑی شریف کا مومنٹو پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!