اہلیان ضلع بیدر کے ٹیلنٹس کو قومی سطح پر پیش کرنے کا منصوبہ: محمد جواد معین
بیدر: 9/اکٹوبر (وائی آر) ضلع بیدر ایک پسماندہ ضلع ہے۔ یہاں وافر مقدار میں ٹیلنٹس موجود ہے لیکن اس کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم نہیں تھا، ہم وہ پلیٹ فارم مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ ضلع کا ٹیلنٹ ایسے ہی پیش کردیاجائے بلکہ ہم اس کو قومی سطح پر پیش کرناچاہتے ہیں۔ یہ باتیں جناب محمد جواد معین چیرمین جے ڈی فلمس نے کہیں۔ وہ آج اپنے دفتر موقوعہ مسجد محمدی، نزد نیمبورے دواخانہ بیدر میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔
انھوں نے بتایاکہ جے ڈی فلمس بیدر نے اب تک ترنکایاترا، نوراتری پروگرام، عیدالفطر، ایم پی اور ایم ایل سی کو لے کر قومی ترانے کے حوالے سے ملک کے لئے جو پیغام دیا ہے اس کو لوگوں نے سنابھی ہے اور دیکھا بھی ہے۔ گردوارہ، گرجا گھر، لنگایت سماج ہویا کوئی تعلیمی اور اسپورٹس سرگرمیاں تمام چیزوں کو بلالحاظ مذہب وملت لوگوں تک پہنچاتے ہوئے بیدر کے ٹیلنٹس کو سامنے لانا ہی ہمارا مقصد ہے۔
انھوں نے بتایاکہ یہ سب چیزیں ہم نے گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دینے کے لئے اپنی رقم سے انجام دی ہیں۔ محمد جواد معین اس سے قبول سونی مکس نام سے خدمات انجام دیتے تھے لیکن اس وقت وہ جے ڈی فلمس کے نام سے فلم اور ویڈیو کلپنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔
انھوں نے عوام سے کہاکہ ہم آپ کو پلیٹ فارم مہیاکررہے ہیں، اپنی اسٹوری ہم سے ڈسکس کریں۔ ہماراٹاک شو سیاست، اسپورٹس، تعلیم، وغیرہ سے متعلق رہے گا۔ اس ٹاک شو میں حصہ لینے کی عوام سے اپیل کی ہے تاکہ عوام کاٹیلنٹ عوام تک پہنچایاجاسکے۔ خواہشمند افراد 9916511292 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

