اپنے اکاؤنٹ کی معلومات شیئر نہ کرنے سائبر پولیس بیدرکا مشورہ
بیدر: 9/اکٹوبر (وائی آر) سائبر،اکنامک،نارکوٹک (C.E.N)پولیس اسٹیشن موقوعہ منگل پیٹھ بیدرکے سرکل انسپکٹر جناب علی صاحب نے آج ایک ملاقات میں بتایاکہ بیدر کیسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(یس پی) مسٹر ٹی سریدھر کی نگرانی میں سائبرکرائم سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کاکام جاری ہے۔ انھوں نے عوام کو خبر دار کیاکہ وہ بینک سے بھلے کسی کافون آئے، آپ اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کسی بھی قیمت پر نہ دیں۔ اگر کوئی یہ کہے کہ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ مسترد ہواہے اور ہم اس کی انکوائری کررہے ہیں، اپنا اکاؤنٹ نمبر دیں وغیرہ تو آپ اپنا فون فورامنقطع کردیں۔
جناب علی صاحب نے بتایاکہ فراڈ قسم کے ایپس کی سوشیل میڈیا پر ایک باڑھ ہوئی ہے۔ جو کوئی لنک کرنے کے لئے کہیں ان سے لنک قطعی نہ کریں۔ اسی طرح پرائز جیتنے سے متعلق جتنے پیغامات ہوتے ہیں وہ سب فراڈ ہوتے ہیں۔ ان پیغامات میں دلچسپی لے کر اپنی رقم اور اپنے قیمتی وقت اورصحت کو برباد نہ کریں۔
سرکل انسپکٹر نے یہ بھی کہاکہ آن لائن رقم روانہ کرتے وقت ای میل پیغام کو بغور پڑھیں۔ اور تب ہی ٹرانسکیشن کریں۔ موصوف نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خواتین اور بچوں سے متعلق شفقت اور احترام کارویہ اختیار کریں۔ کوئی ایسی چیز جو قانون توڑنے کے دائرے میں آتی ہواور ویسی چیزوں کو آپ سوشیل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں تو پولیس فوری کارروائی کرے گی۔
علی صاحب نے نوجوانون کو انتباہ دیاکہ کچھ وہ لوگ ہیں جو ائیر فورس کالوگواستعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل فروخت کرنے کاکاروبار کررہے ہیں۔ اور 6لاکھ کی موٹرسائیکل کو ڈیڑھ میں فروخت کرنے کی بات کرتے ہیں ایسے لوگوں سے بھی بچیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ بیدر ضلع میں کسی بھی واٹس ایپ اڈمن کے خلاف کیس سامنے نہیں آیاہے۔