یوگی آدتیہ ناتھ، بنگال میں بھی ’اینٹی رومیو اسکواڈ‘ تشکیل دیں گے
کولکتہ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہگلی کے کرشنارام پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی بہنوں اور بیٹیوں کے لئے بنگال میں بھی یوپی کی طرز پر اینٹی روپمو اسکواڈ تشکیل دیگی اور ٹی ایم سی کے رومیو کو جیل کی سلاخوں میں ڈالے گی۔ دیدی 2 مئی کے بعد ’جے شری رام‘ کہنا شروع کر دیں گی۔‘‘