جناب عبدالعلی کو ایوارڈ کی مبارکباد
بیدر: 7/اکٹوبر(وائی آر) نوجوان مگر سینئر صحافی جناب عبدالعلی نیوزایڈیٹر مقامی روزنامہ ”حیدرآباد کرناٹک“ کو ان کی صحافتی خدمات پربیدری ہینڈی کرافٹ اور AIMSS کی جانب سے بیدر شہر میں رکن پارلیمان بھگونت کھوبا کے ہاتھوں صحافتی ایوارڈ عطا کئے جانے پر شاعر، ادیب اور صحافی جناب محمد یوسف رحیم بیدری نے مبارکباد پیش کی۔
رحیم بیدری نے کہا کہ محنت، تسلسل اور شفافیت کے مقصد کے ساتھ اردو صحافت میں اپنی بے لوث خدمت کے لئے معروف، نوجوان لیکن سینئر صحافی جناب عبدالعلی کو ایوارڈ کا دیا جانا ان کی محنت کاوہ صلہ ہے جو انہیں ملنا لازمی تھا۔ وہ اس سے کئی گنا اونچے ایوارڈ سے نوازے گئے ہیں، مزید ایوارڈ س ان کے منتظر ہیں۔ میں بھائی عبدالعلی کی انتھک محنت کاقائل ہوں، انھیں اپناسلام پیش کرتاہوں۔عبدالعلی کاشمار ایسے ہی جیالے صحافیوں میں ہوتا ہے جن کی بدولت اردو صحافت ترقی کے منازل طئے کررہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سے مزید خدمت لے۔ آمین ثمہ آمین